Online Urdu Library
  • ہوم
  • اسلامی کتب
  • تاریخی کتب
  • سفر نامے
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • آرٹیکل
  • متفرقات
  • موبائیل ایپس
  • اردو ویب سائیٹس

جمعرات، 20 ستمبر، 2018

اگر آپ کسی بھی پُراسرار قوت کے مالک ہیں تو 15 لاکھ روپے جیت سکتے ہیں

 admin     ستمبر 20, 2018     urdu articles     No comments   

اگر آپ میں کوئی غیر معمولی یا ماورائی  قوت ہے اور آپ اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جان لیجئے کہ جرمن ماہرین نے اعلان کیا ہےکہ  وہ اس پر تحقیق کریں گے اور دعویٰ درست ثابت ہونے کی صورت میں 10 ہزار یورو یعنی 15 لاکھ روپے کے برابر رقم بھی ادا کی جائے گی۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق جرمن ماہرین طبیعیات نے ‘پیرانارمل سائنسز’ کی تحقیقات کیلئے ایک گروپ تشکیل دیا ہے۔جس کے تحت ایسے لوگوں کو دعوت دی گئی ہے جو دماغی ماورائی علوم مثلاً ریکی، ٹیلی پیتھی، ٹیلی کائنیسِس یا کسی اور علم کے ماہر ہوں اور وہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کرسکیں۔
 اس ضمن میں وہ ہرسال ایسے افراد کو مدعو کرتے ہیں جو کسی قسم کی پراسرار قوت کے مالک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اس سال 60 افراد کو مدعو کیا گیا لیکن ان میں سے کوئی ایک بھی تجربہ گاہی آزمائش میں اپنے دعوے کو درست ثابت نہ کرسکا۔ سائنس دانوں میں شامل ایک ماہر رینر وولف نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو جھوٹا ثابت کرکے ان کی تحقیر کرنا نہیں بلکہ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ دعوے بالکل بے بنیاد ہوتے ہیں۔
وولف سمیت کئی ماہر یہ سمجھتے ہیں کہ جو لوگ ان طاقتوں کے دعوے دار ہیں دراصل وہ خود کو دھوکا دے رہے ہیں۔ وہ اپنی ہزار بار ناکامیوں کو بھول کر ایک یا دو مرتبہ کی کامیابی کو ہی اپنی قوت مان کر اس کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس طرح ایک خام خیالی میں گرفتار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب انہیں تجربہ گاہ میں بلایا جاتا ہے تو وہ اسے ثابت نہیں کرپاتے۔
حال ہی میں ایک شخص کو لایا گیا جو دماغ کی قوت سے اشیا کو حرکت دینے کا دعوے دار تھا۔ تجربہ گاہ میں کئی گھنٹوں کی کوشش کے باوجود وہ کاغذ کے ایک ٹکڑے کو بھی حرکت نہ دے پایا۔ اسی طرح ایک شخص نے ہوا میں معلق ہوکر ٹھہرنے کا دعویٰ کیا لیکن کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اس نے بھی ہار مان لی۔ تاہم ان سائنس دانوں کی رقم اور چیلنج اب بھی موجود ہے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ میں کوئی مافوق الفطرت (پیرا نارمل) قوت ہے تو آپ بھی اعزاز کے ساتھ انعام جیت سکتے ہیں۔

Save
in
  • Share This:  
  •  Facebook
  •  Twitter
  •  Google+
  •  Stumble
  •  Digg
اسے ای میل کریں!BlogThis‏‫X پر اشتراک کریں‏Facebook پر اشتراک کریں
جدید تر اشاعت قدیم تر اشاعت ہوم

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

مشہور تحریریں

  • دعوتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال
    کتاب کا نام:دعوتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے سشل میڈیا    کا استعمال فہرست مضامین: صفحہ نمبر مصنف مضمون 4 ...
  • حضرت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ۔۔۔ حالات ، مناقب اور شہادت- اسلا م حضرت مولانامحمد الیاس گھمن
    18/ 09/ 2018 حضرت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ۔۔۔ حالات ، مناقب اور شہ...
  • اگر آپ کسی بھی پُراسرار قوت کے مالک ہیں تو 15 لاکھ روپے جیت سکتے ہیں
    اگر آپ میں کوئی غیر معمولی یا ماورائی  قوت ہے اور آپ اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جان لیجئے کہ جرمن ماہرین نے اعلان کیا ہےکہ  وہ اس پر ت...

حالیہ تحریریں

کیٹاگریز

Imam Hussain (1) Islamic books (1) Islamic Books Urdu (4) privacy policy (1) shahdat (1) urdu articles (4)

بلاگ آرکائیو

  • ◄  2019 (2)
    • ◄  جنوری (2)
  • ▼  2018 (6)
    • ▼  ستمبر (6)
      • اردو زبان میں کافی ساری مفید ویب سائیٹس انٹرنیٹ ...
      • آسٹریلوی سائنس دانوں نے مچھلی کی نئی اقسام دریافت ...
      • اگر آپ کسی بھی پُراسرار قوت کے مالک ہیں تو 15 لاکھ...
      • حضرت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ۔۔۔ حالات ، مناقب اور ...
      • پرویز محمود، قبیلے کی آنکھ کا تارہ - معوذ اسعد صدیقی
      • Fwd: [New post] Thaharat Aur Namaz kay Masail [Fiq...
  • ◄  2017 (6)
    • ◄  نومبر (6)

Copyright © Online Urdu Library |